ساہیوال: 95 سکس آر میں مسجد کے خطیب پر گولی چلانے والا شخص گرفتار

7

ساہیوال (این این آئی) سپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال ضیاء اللہ خاں نے خطیب پر مسجد میں فائرنگ کر نے کے الزام میں گرفتار ملزم طیب قصاب کو 14یوم کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور پولیس فرید ٹائون کو حکم دیا کہ ملزم کو دوبارہ 12جولائی کوعدالت میں پیش کیا جائے۔چک95چھ آر میں 23اپریل کو ملزم طیب قصاب نے مسجد میں خطیب مولانا عبدالواحد پر گولی چلا دی تاہم نشانہ خطا ہونے سے خطیب بال بال بچ گئے اور نمازیوں نے ملزم کو قابو کر لیا۔پولیس فرید ٹاؤن نے مولانا عبدالواحد کی مدعیت میں مقدمہ324ت پ اور 7انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں