ساہیوال: ہنگامہ آرائی پرمسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے 19 کارکن گرفتار

9

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 21 جولائی2024ء) پولیس یوسف والا نے تھانہ میں ہنگامہ آرائی اور ایک دوسرے کی مارکٹائی کرنے کے الزام میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے 19کارکنو ں کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ یوسف والا میں چک 111نو ایل کے ملک فاروق کھوکھر ن لیگی اور تحریک انصاف کے مہر واجد علی اگوانہ کے درمیان مقدمہ بازی چلی آ رہی تھی ۔دونوں گروپ ایک مقدمہ کی تفتیش کے لیے تھانہ یوسف والا آئے ہوئے تھے کہ دونوں گروپوں نے تکراراور گالی گلوچ کے بعد ہنگامہ کھڑا کر دیا اور ایک دوسرے کی مارکٹائی شروع کردی اور تھانہ کو میدان جنگ بناڈ الا ۔

پولیس نے صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے بھاری نفری کے ہمراہ ن لیگی15کارکنوں ملک فاروق کھوکھر، پرویز کھوکھر، خلیل اکبرکھوکھر، جعفر کھوکھر، اختر کھوکھر، ظفر اقبال کھوکھر ، الطاف حسین کھوکھر، مدثر کھوکھر، حق نواز کھوکھر، آفتاب کھوکھر ، فضل عباس کھوکھر ،جاوید اقبال کھوکھر، حق نواز جوئیہ، محمد ہارون ارآئیں اور افضل جوئیہ کو گرفتار کر لیااورتحریک انصاف کے مہر واجد علی اگوانہ حسنین اگوانہ محمد زمان بلوچ اور مظہر اقبال کو بھی گرفتار کر لیا اور دونوں گروپوں کے خلاف 151اور150 ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں