ساہیوال (این این آئی) فوجی کے 16 سالہ بیٹے اور آن لائن کاروبار کرنے والے نوجوان سمیت دو کواغواکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق کولسر کالونی سے محمد عبداللہ خالد 16 سالہ اورکمیر سے آن لائن کام کرنے والے نوجوان محمد وقار صدیق کو اغوا کر لیا گیا۔کولسر کالونی گیمبر سے پاک آرمی کے ملازم خالد حسین کے 16 سالہ بیٹے محمد عبداللہ خالد اوکاڑا کینٹ گھریلو سامان لینے گیا تو راستہ میں نامعلوم ملزم اغوا کر کے فرار ہو گئے۔
کمیر 120 نو ایل میں محمد الماس صدیق زمیندار کے بھائی محمد وقار صدیق نے اپنا آن لائن کاروبار کا آفس بنا رکھا تھا کہ اسے آلٹو کار میں سوار پانچ مسلح افراد رائے صاحب جمال ،فاروق، اشارے خان ، قاری بابر اور ایک نامعلوم اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس یوسف والا اور کمیر نے دو مقدمات 365 ت پ خالد حسین اور محمد الماس صدیق کی مدعیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے اور نہ ہی مغوی بازیاب ہو سکے ہیں۔