ساہیوال (این این آئی) اڈہ گیمبر کے قریب ٹرین حادثہ میں ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مسلم ٹاؤن گیمبر کی خاتون سیماں بی بی کا 5سالہ بچہ بیٹا حیدر کھیلتے ہوئے ریلوے لائن پر چلا گیا۔ ماں بچے کو ڈھونڈ تی ہوئی جب وہاں پہنچی تو بچہ ریلوے ٹریک کے اوپر کھڑا تھا ماں سیماں بچے کو بچانے کے لیے بڑھی تو کراچی سے لاہور آنے والی 33اپ ایکسپریس ٹرین کی زد میں آ کر ماں بیٹا دونوں کٹ گئے اور دونوں کی لاشوں کے ٹکڑے ہو گئے۔پولیس یوسف والا اور ریلوے پولیس لائن نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔