ساہیوال (آن لائن) ڈاکو بیوپاریوں، وکیل، مسافر بس کے چیکر کنڈیکٹر، دوکاندار سے سات لاکھ61ہزار200روپے نقدی، دو موٹر سائیکل، 6موبائل لوٹ کر لے گئے۔ڈاکو گن پوائنٹ پر مزدور پلی پر لیاقت علی سے 70ہزار روپے نقدی، موبائل، چک 82چھ آر میں پٹھانے خاں بھٹہ مزدور سے موٹر سائیکل نمبر3181ایس ایل ایل، شاداب ٹاؤن میں وکیل علی صفون سے 42ہزار5سو روپے نقدی، موبائل، نرگس مل مین جی ٹی روڈ پر دودھ فروش ظہیر عباس سی80ہزار7سو روپے نقدی، موبائل، چک 53پانچ ایل کے قریب مسافر بس کے چیکر بابر بلال اور کنڈیکٹر بس نمبر598ایل ای ایس سے ڈھائی لاکھ روپے نقدی، چک107نو ایل دوکاندار محسن علی سے دو لاکھ روپے نقدی، چک40بارہ ایل کے قریب محمد جاوید پھیری والے سے ایک لاکھ 18ہزار روپے نقدی، چک37بارہ ایل کے قریب محمد ریاض فیکٹری مزدور سے موٹر سائیکل نمبر4118ایس ایل ایل چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
پولیس فتح شیر، غلہ منڈی، یوسف والا، ڈیر ہ رحیم اور صدر چیچہ وطنی نے لیاقت علی، پٹھانے خاں، علی صفون وکیل، محمد وسیم شہزاد، ظہیر عباس، بابر بلال، محسن علی اور محمد ریاض کی مدعیت میں 8مقدمات397،382،, 392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملز م گرفتار نہیں ہو سکے۔







