ساہیوال،بنک اے ٹی ایم مشینز کے لنک ڈاؤن، شہری خوار

44

ساہیوال(ایس این این) شہر میں بیشتر بینکوں کے آٹومیٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایمز) کے لنک ڈاؤن ہوگئے، اے ٹی ایمز کے باہر پیسے نکلوانے کیلئے آئے شہریوں کی قطاریں لگ گئیں۔بعض اے ٹی ایمز میں پیسے نہ ہونے کے باعث شہری پریشان ہیں۔متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ قربانی کا جانور خریدنے کیلئے اے ٹی ایمز کا رُخ کیا لیکن لنک ڈاؤن ہے۔دوسری جانب پنجاب بنک اور میزان بنک کی آن لائن بینکنگ اور ایپلیکشنز کے استعمال میں بھی شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں