ساہیوال،بازار میں خاوند کا بیوی پر تشدد، ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

22

ساہیوال (این این آئی) پولیس کمیر نے بیوی کو بھرے بازار میں مار پیٹ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے پر خاوند مقبول احمد کو گرفتار کر لیا۔واقعات کے مطابق کمیر کے بازار میں مقبول احمداپنی بیوی نسیم بی بی سے جھگڑ کر اسے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹ کر مار کٹائی کر رہا تھا کہ اس کی ویڈیو کمیر کے اکاؤنٹ سے وائرل ہو ئی تو پولیس کمیر حرکت میں آ گئی۔ اورعارف محمود سب انسپکٹر نے چھاپہ مار کر ملزم مقبول کوبیوی کی مارکٹائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور مقدمہ354اور506ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں