بوریوالا (اے پی پی) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کے ڈسٹرکٹ وہاڑی میں سرکل آفیسر منصور خان نے ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر وہاڑی روبینہ تاج کو سینئر سول جج آصف نیاز کی سربراہی میں ریڈ کر کے رنگے ہاتھوں 50ہزار روپے رشوت لیتے ہوئےگرفتار کر لیا ۔ملک ندیم سکنہ وہاڑی نے اینٹی کرپشن دفتر رابطہ کیا کہ ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر وہاڑی روبینہ تاج نےایک کیس ختم کرنے کے سلسلے میں 50ہزار روپے رشوت مانگی ہے ۔
ریجنل ڈائریکٹر بشارت نبی نے اس پر فور ی ریڈ کرنے کی ہدایت جاری کی جس پر سرکل آفیسر وہاڑی نے موقع پہنچ کر ڈسٹرک ڈرگ کنٹرولر روبینہ تاج کو ملک ندیم سے رشوت لیتے ہوئے موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اورملزمہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔