اوکاڑہ، بااثر افراد کا پٹواری پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو وائرل

27

اوکاڑہ(ایس این این) دییرنہ رنجش پر بااثر افراد کا پٹواری پر وحشیانہ تشدد۔ سابقہ رنجش پر گلے میں پٹہ ڈال کر سرعام بیہمانہ تشدد کیا گیا ۔اوکاڑہ ملزمان کیجانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ فوٹیج میں ملزمان کیجانب سے ڈنڈوں سوٹوں گھونسوں مکوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ڈی پی او طارق عزیز کا سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر نوٹس۔ذرائع کے مطابق رستم نامی شخص نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈنڈوں، گھونسوں اور مکوں سے ریاض الحق نامی پٹواری کو سر عام تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کا نشانہ بننے والا پٹواری ریاض الحق ملزمان سے جان بخشی کیلئے منتیں کرتا رہا۔ملزمان پٹواری سے زمین پر ناک بھی رگڑواتے رہے۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ ستگھرہ میں دو نامزد ملزمان سمیت 6 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 26 جون تک عدالت سے ضمانت کروا رکھی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں