ساہیوال، سیاسی جماعت کے عہدیدار پر بجلی چوری و تشدد کا مقدمہ

29

ساہیوال(آن لائن) ساہیوال میں پولیس فتح شیر نے محلہ تلیانوالہ میں ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار محمد فاروق افضل فاروقی کے خلاف بجلی چوری ،واپڈ ا اہلکاروں پر تشدد اور میٹر بجلی چھین لینے کے الزامات میں مقدمہ درج کرلیا۔واپڈ امیپکو سب ڈویژن ملتان روڈ کی ایک ٹیم نے چھاپہ مارا تو محمد خاں ولد لال خاں کے میٹر بجلی سے بجلی چوری کی جارہی تھی جس پر میٹر اتار لیا گیا۔زیر استعمال صارف محمد فاروق افضل فاروقی نے ٹیم پر حملہ کیا۔میٹر چھین لیااور تشدد کیا۔ پولیس فتح شیر نے مقدمہ 506-186-382اور 462 جے ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں