ساہیوال (این این آئی) بنک آفیسر اوردوست نے دوزمینداروں کو 80لاکھ روپے کے زیورات اورگاڑی سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل چوک ساہیوال میں چک112نو ایل کے زمیندار امجد اسلام کو یو بنک کے آفیسر صفدر نے بنک سے قرضہ دلانے کا جھانسہ دے کر 60لاکھ روپے کا سونا ، زیورات اس سے منگوا لیے ۔زمیندار امجد اسلام کو بنک آفیسر صفدر نی60لاکھ روپے مالیت کا سونا وصول کر نے کے بعدجلد قرضہ منظور کروا کر رقم دینے کے بہانے رفو چکر ہو گیااور بنک ڈیوٹی سے بھی راہ فرار اختیار کر لی۔
شاہ دین سٹی چک 88نو ایل میں زمیندار ہاشم علی کی ویگن آر گاڑی نمبر398اے ایف ایچ مالیت 20لاکھ روپے اس کے دوست سردار علی، رب نواز چنڈور نے شادی پر لے جانے کے بہانے حاصل کی اور گاڑی لے کر رفو چکر ہو گئے۔ ہاشم علی نے بنک آف پنجاب سے یہ گاڑی اقساط پر حاصل کی اور اب تک 6لاکھ65ہزار روپے کی قسطیں بھی ادا کرچکا ہے۔پولیس سول لائنز اور پولیس غلہ منڈی نے امجد اسلام اور ہاشم علی کی مدعیت میں دو مقدمات406ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔