پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

2

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 4یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماع پر پابندی عائد، پنجاب میں اسلحہ کی نمائش اور عوامی مقامات پر استعمال پر مکمل پابندی عائد، اس کے علاوہ صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت 7 روز کیلئے پابندیاں نافذ کی گئیں۔ عوامی مقامات پر بغیر اجازت اجتماع منعقد کرنے پر پابندی ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔ شادی ، جنازوں اور تدفین سے متعلق اجتماعات پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ سرکاری، نیم سرکاری دفاتر کے اجلاس اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ اس کے علاوہ لائسنس یافتہ اور بغیر لائسنس ہر قسم کے اسلحہ پر پابندی لاگو ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں، موجودہ صورتحال میں اجتماعات دہشتگردی کا ہدف بن سکتے ہیں، امن وعامہ میں خلل کے خدشہ کے پیش نظر پیشگی اقدامات کیے گئے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں