پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لٹر اضافے کا اعلان

9

حکومت نے ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لٹر اضافےکا اعلان کر دیا. نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا. نئ قیمتوں کے اطلاق سے ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آنے کا امکان ہے.
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر خزانہ کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55، 55 روپے کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرل کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ہم غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں، پڑوس میں شروع ہونے والی صورتحال نے پورےخطےکو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے صورتحال کے مطابق اپنے ذخائر کو بڑھا لیا تھا، ہماری کوشش ہے کہ بطور ریاست اس کام کو حکمت کے تحت آگے لے کر چلیں۔

علی پرویز ملک نے یہ بھی کہا کہ ناجائز منافع خوری پر وزیراعظم نے سختی سے نوٹس لیا ہے، ان کے خلاف کارروائی ہوگی، حالیہ اضافے کا فیصلہ مجبوری میں کیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں متبادل ذرائع سے بھی پٹرولیم منصنوعات کے لیے سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، ایک حقیقت کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ دنیا میں قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ خطے میں جنگ کی صورتحال ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، وزیراعظم اس متعلق بہت فکر مند ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں