ہوم قومی خبرنامہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

9

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد فی لیٹر پٹرول کی قیمت 258 روپے 43 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 262 روپے 59 پیسے ہوگئی۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں