پنجاب میں بھی سرکاری ملازمین کے لیے نئی پنشن سکیم نافذ کر دی گئی

24

لاہور( ایس این این) خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب  نے بھی  پنشن کے نظام میں اصلاحات کے لیے سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں ترمیم کے بعد ایک نئی اسکیم کو نافذ کیا ہے، جس کے تحت ماہانہ پنشن کا نظام ختم کردیا گیا ہے، اس اسکیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔پنشن کا یہ نیا نظام جون 2022 کے بعد نوکری پر رکھے گئے تمام ملازمین پر لاگو ہوتا ہے،

 



لیکن اسے سول بیوروکریسی کے لیے ابھی تک نافذ نہیں کیا گیا ہے۔اب، صوبائی بیوروکریسی میں شامل ہونے والے نئے افسران تک بھی اس پروگرام کی توسیع کردی گئی ہے، جس سے خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب سرکاری ملازمین کی روایتی پنشن ختم کرنے والادوسرا صوبہ بن گیا ہے۔

 

 

 

 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں