لودھراں(ایس این این) پنجاب کے شہر لودھراں میں افسوس ناک واقعہ، 5 افراد گداگر خاتون کو اغوا کر کے 10 دن اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ خاتون سے اجتماعی زیادتی کی خوفناک واردات کی تصدیق ہوگئی، میڈیکل رپورٹ مثبت آنے پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون کو 12 جولائی کو اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد 5 ملزمان اگلے 10 روز تک گداگر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔لودھراں پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوجانے کے بعد 3 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف زیادتی اور اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔