منچن آباد، بل زیادہ آنے کا ڈر، شوہر نے پنکھا چلانے پر بیوی کی ناک توڑ دی

13

منچن آباد( ایس این این) منچن آبادکے علاقے ٹوبہ قلندر شاہ میں شوہر نے پنکھا چلانے پر بیوی کی ناک توڑ دی۔ بجلی کا بل زیادہ آئے گا، شوہر کا غصے میں بیوی پر وحشیانہ تشدد۔ تشدد کا شکار سکینہ کے بھائی کی جانب سے درج کروائی جانے والی ایف آئی آر کے مطابق کل میریہمشیرہ نے گھر بجلی کا پنکھا چلایا تو اس کے خاوند محمد حبیب نے پنکھا چلانے سے منع کیا کہ بجلی کا بل زیادہ آتا ہے پنکھا نہ چلاؤ بیوی نے بچوں کو گرمی لگنے کیوجہ سے پنکھا چلایا تو حمد حبیب احمد مشتعل ہو گیا اور پنکھا بند کر دیا بیوی نے دوبارہ پنکھا چلانے کی کوشش کی تو حبیب احمد نے پاس پڑا ہو اڈنڈا اٹھا کر میری ہمشیرہ غلام سکینہ کی ناک پر مارا جس سے وہ مضروب ہو گئی اور میری ہمشیرہ کی کمرپر بھی ڈنڈےمارے جس سےوہ زمین پر گر گئی میں نے اپنی ہمشیرہ کو چھڑانے کی کوشش کی تو مسمی محمد حبیب نے میری ہمشیرہ کو میرے اور گواہان کے روبرو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں ۔ پولیس نے مذکورہ معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں