باجوڑ(ایس این این) تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ کیا گیا جس میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ، ملک عرفان آف نیاگ بانڈہ اور نظر دین آف ناوگئی جاں بحق ہوئے، سابق سینیٹر ہدایت اللہ اپنے بھتیجے امیدوار پی کے 22 نجیب اللہ کی الیکشن مہم کے لئے ڈمہ ڈولہ گئے تھے۔
دھماکے کی اطلاع پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، امدادی ٹیموں نے لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا۔ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق باجوڑ کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔پولیس نے بتایاکہ دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی کونشانہ بنایا گیا جس میں کے نتیجے میں سابق سینیٹر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سابق سینیٹر کے ہمراہ جاں بحق افراد میں ماموند قبائل کے ملک عرفان، ملک نذرالدین شامل ہیں۔