شیخوپورہ ، زائرین کی بس کو حادثہ؛ 6 زائرین جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

32

شیخوپورہ(ایس این این) موٹروے پر خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے نزدیک زائرین کی بس حادثے میں 6 زائرین جاں بحق جب کہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔میڈیا کے مطابق شیخوپورہ موٹروے پر خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے نزدیک زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 6 زائرین جاں بحق جب کہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کا کہنا ہے کہ زائرین کی بس کو حادثہ تیز رفتاری، اوور لوڈنگ اور ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا جب کہ زائرین کی بس کا ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ترجمان کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری ریسپانس کر کے زخمی ہونیوالے افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد اسپتال شفٹ کر دیا، زخمی زائرین کو فوری آر ایچ سی خانقاہ ڈوگراں اور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال صفدر آباد منتقل کر دیا گیا جب کہ تشویش ناک حالت والے زخمی زائرین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال شیخوپورہ منتقل کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور اور اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد ایوشہ ظفر حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور اور اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد ایوشہ ظفر نے موقع پر خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد ریسکیو آپریشن کی کمانڈ کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کا بس حادثہ میں زائرین کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہ کہ افسوس ناک حادثہ میں زائرین کے جاں بحق ہونے پر دلی صدمہ ہوا ہے، جاں بحق ہونے والے زائرین کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں