سکیل 1 تا 16 کی خالی سرکاری اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

28

اسلام آباد(ایس این این) وفاقی حکومت نے مالی سال 25-2024 میں سرکاری سطح پر سکیل 1 تا 16 کی اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے. کل پیش کیے جانے والے بجٹ میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مالیاتی خسارے کو کم کرنے کی حکمت عملی کا دوسرا اہم ستون ہے ، ہم غیر ضروری اخراجات کم کر رہے ہیں، پنشن کے نظام میں اصلاحات لارہی ہے ، وفاقی حکومت کی تما م خالی اسامیوں کو ختم کرنے کی تجویز ہے ، جس سے 45 ارب روپے کی بچت ہونے کاامکان ہے ، وفاقی حکومت کے حجم اور وسائل کے ضیاع کو کم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ڈھانچے کا جائزہ لے گی اور اڑھائی میں اپنی سفارشات پیش کرے گی، حکومت نے پی ڈبلیو ڈی کے محکمے کو بند کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں