بہاولپور(ایس این این) بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا دھماکے کے باعث 6 افراد زخمی ہو گئے ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اسلامیہ یونیورسٹی بغداد کیمپس میں ڈیپارٹمنٹ آف چولستان سٹڈیز کی بلڈنگ کا آدھا حصہ گر گیا
بہاولپور یونیورسٹی کے چولستان سٹڈیز کیمپس میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے یونیورسٹی میں گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے تدریس عمل بند تھا تاہم عمارت گرنے کے دوران یونیورسٹی کا آفس عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا