اسلام آباد ،مری ایکسپریس وے پر بس الٹ گئی ، 25 مسافر زخمی

20

اسلام آباد(ایس این این) مری ایکسپریس وے پر بستال موڑ کےقریب بس الٹ گئی، جس سے 25 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 حکام کے مطابق مری سے لاہور جانے والی بس میں70 سے زائد مسافر سوار تھے، جس کے الٹنے سے 28 مسافر زخمی ہو گئے، جن میں سے 25 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مسافر بس ایکسپریس وے پر بستال موڑ کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹی۔ واقعے کی اطلاع ملتی ہی ریسکیو 1122 کی 5 ایمبولینس گاڑیاں اور ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز اور دیگر طبی عملہ پہنچا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں