حلقہ ارباب ذوق ساہیوال کی چوتھی سالگرہ کی تقریب

160

ساہیوال(ایس این این) حلقہ اربابِ ذوق ساہیوال کی چوتھی سالگرہ منائی گئی۔ سالگرہ کی تقریب ساہیوال آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی ڈائریکٹر آرٹس کونسل ساہیوال نے کی۔

 

تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد افتخار شفیع اور میجر اعظم کمال جب کہ مہمان اعزاز امتیاز احمد بٹ اور واصف سجاد تھے۔ کاشف حنیف ، عبد الباسط اور محمد ندیم صادق نے حلقہ ارباب ذوق کی چار سالہ کارکرگی پر روشنی ڈالی

اور تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرامز کی رپورٹ پیش کی۔


مہمانان خصوصی، مہمانان اعزاز اور صاحب صدارت نے حلقے کی سرگرمیوں کو سراہا. ڈاکٹر اللہ یار ثاقب ، صفی ہمدانی، اسماعیل ریحان اور نجمہ تبسم نے بھی حلقہ اربابِ ذوق ساہیوال کو ادبی ذوق کے فروغ میں موثر کرادار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں