ساہیوال(ایس این این) حکومت پنجاب نے سردی کی شدت میں اضافے کے باعث یکم فروری 2024 تک تعلیمی اداروں کے اوقات ساڑھے نو بجے سے اڑھائی بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے. حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کے لیے 8 جنوری 2024ء سے لاگو اوقات کار 31 جنوری 2024 تک حالیہ معمول کے مطابق جاری رہیں گے. یکم فروری سے تعلیمی ادارے معمول کے اوقات کار کے مطابق کھلیں گے.