کمپیوٹر سکلز کی کمی کا شکار پرنسپلز کی وجہ سے کالجز میں سی ٹی آئی کی بھرتی التوا کا شکار

21

ساہیوال( ایس این این) سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ کی آن لائن درخواستیں التوا کا شکار ہوگئیں ، بعض پرنسپل آن لائن سکرونٹی بروقت نہ کرسکے۔ سرکاری کالجز میں ہزاروں اساتذہ کی کمی ہے ۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی التوا کا شکار ہوگئی۔ تاحال سکروٹنی مکمل نہ ہوسکی۔ 7354اسامیوں کیلئے 2 لاکھ کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں۔درخواستوں میں کوائف غلط لکھنے کی وجہ سے سکروٹنی میں مشکلات کا سامنا ہوا ۔درخواستوں کی سکروٹنی کے لیے متعدد پرنسپل غالباً کمپیوٹر سکلز کی کمی کا شکار تھے۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈیڈ لائن گزر گئی مگر سکروٹنی مکمل نہ ہوئی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ یکم نومبر تک سی ٹی آئی امیدواروں کی کالجز میں جوائننگ ہو جائے گی ، امیدواروں کی جانب سے کوائف غلط تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں