ساہیوال(آن لائن) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ساہیوال بی بلاک آفس فرید ٹاؤن سے62طلباء اور طالبات کی 1لاکھ 51ہزار روپے فیس کی رقوم جعل سازی بوگس دستاویزات سے ہڑپ کر لی گئیں۔ مقدمہ درج۔بورڈ نے 62طلباء اور طالبات کا نتیجہ روک لیا۔واقعات کے مطابق میٹرک سپلیمنٹری امتحان سیکنڈ2023کے شیڈول جاری ہونے پر فوٹو سٹیٹ اینڈ ڈیجیٹل فوٹو سٹوڈیو بنک آف پنجاب عارف روڈ کمیر کے عثمان وثیقہ نویس قائد اعظم بلاک ساہیوال نے عمر دراز ،محمد عثمان اور مقبول احمد نے بوگس بنک کی مہر یں لگاکر62طلباء اور طالبات کی فیسوںکوہڑپ کرلیا اور بورڈ کو 1لاکھ51ہزار روپے کا جھٹکا لگا دیا بورڈ کے شعبہ فنانس نے بوگس رسیدوں کی بناء پر 62طلباء اور طالبات کو ڈیفالٹر قرار دے کر نتائج روک لیے جس پر بورڈ انتظامیہ نے انکوائری کے بعد اس فراڈ کے مرتکب عمردراز ،محمد عثمان اور مقبول احمد کے خلاف ایکشن لے لیا .پولیس فرید ٹاؤن نے تینوں ملزموں کے خلاف عمیر خاں اسسٹنٹ سیکرٹری فنانس بورڈ کی مدعیت میں مقدمہ468,467,420اور471ت پ درج کر کے تفشیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔