ملتان(ایس این این) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی ویب سائیٹ بھارتی ہیکرز نے ہیک کر لی. ویب سائیٹ پر 9 ستمبر کی دوپہر پرپل نامی اکاؤنٹ سے ہیک کی گئی. ہیکر نے ویب سائیٹ پر ‘پھاڑ دیں گے’کا پیغام لکھ دیا ہے’ .ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کی ویب سائٹ کو نامعلوم ہیکر جو ایم آر ایکس پرپل کے نام سے مشہور ہے نے ہیک کرلیا، اور مرکزی تصویر کے جگہ اپنا پیغام اپ لوڈ کردیا ۔
یہ پہلا موقع نہیں تھا جب زکریا یونیورسٹی کی ویب سائٹ ہیک کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ویب سائٹ کی بنیاد میں خرابیاں ہیں ، وائرس کی بھر مار ہے ،جبکہ کوئی سیکورٹی چیک بھی نہیں ۔