اسلام آباد(ایس این این) پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کی آمدنی پر ٹیکس بھارت سے 9.4 گنا زائد ہے۔پاکستان بزنس کونسل نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں اخراجاتِ زندگی تقریباً ایک سے ہیں، پاکستان کی لاکھ روپے تنخواہ بھارتی روپوں میں 30 ہزار 30 روپے بنتی ہے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان میں 1 لاکھ کمانے والے پر سالانہ ٹیکس 30 ہزار اور بھارت میں 3 ہزار 18 پاکستانی روپےہے۔پاکستان بزنس کونسل کے مطابق پاکستان میں ماہانہ ڈیڑھ لاکھ کمانے والے پر سالانہ ٹیکس 1 لاکھ 20 ہزار جبکہ بھارت میں ماہانہ ڈیڑھ لاکھ کمانے والے پر سالانہ ٹیکس 12ہزار 27 پاکستانی روپےہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہمارا ٹیکس نظام مساوی نہیں ہے۔