لاہور(ایس این این) ستمبر 2025 کے آغاز میں شہریوں کے لیے خوشخبری ہے، 3 مسلسل تعطیلات متوقع ہیں جو مذہبی، قومی اور سماجی جوش و خروش سے منائی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی خبر ہے کیونکہ ستمبر کے آغاز میں مسلسل چار تعطیلات متوقع ہیں۔اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی پیش گوئی کے مطابق 24 اگست کو ماہِ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو عید میلاد النبی ﷺ 5 ستمبر بروز جمعہ کو ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، جس دن سرکاری تعطیل ہوگی۔اس کے اگلے روز 6 ستمبر کو یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے عام تعطیل متوقع ہے، جب قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔