پٹرول کی موجودہ قیمت برقرار، ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی

20

اسلام آباد(ایس این این) حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار  رکھنے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کی کمی کی منظوری دیدی ۔تفصیلات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 12 روپے 84 پیسے کی کمی کے بعد 272 روپے 99 پیسے کر دی گئی جبکہ اس سے قبل ہائی سپیڈ ڈیزل 285 روپے 83 پیسے پر فروخت کیا جارہا تھا ۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 20 پیسے کی کمی کے بعد 170 روپے 36 پیسے سے کم ہو کر 162 روپے 37   پیسے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کمی کر دی گئی ہے ۔حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں