لاہور(ایس این این) حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولز 18 اگست سے کھولنے کا اعلان کر دیا۔ نجی اداروں کی تنظمیوں سے مذاکرات کے بعد حکومت پنجاب نے جماعت نہم اور دہم کے لیے 18 اگست سے سکول کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ اب 18 اگست سے سیکنڈری کلاسز(نہم اور دہم) سکولز میں حاضر ہوں گی۔دوسری جانب کالجز میں انٹر میڈیٹ کلاسز کی تعلیمی سرگرمیاں بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔