لاہور(ایس این این) پنجاب بھر میں ہشتم، نہم اور دہم کی تعلیمی سرگرمیاں 15 اگست سے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ۔ تعلیمی اداروں سے متعلق ہونے والی ایک میٹنگ میں حکومت پنجاب کے حکام نے جماعت نہم اور دہم کے بورڈ امتحانات کے پیش نظر تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔ قبل ازیں حکومت پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات 31 اگست تک بڑھا دی تھیں تا ہم اب ہشتم تا دہم کی کلاسز 15 اگست سے ہی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جب کہ پہلی سے ساتویں تک کے طلبا و طالبات کے لیے سکولز یکم ستمبر کو ہی کھولے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کی تعطیلات ختم کرنے کے معاملے پر پرائیویٹ اسکولوں کے نمائندوں اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں اس حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ ترجمان ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سکولوں میں آن لائن ہونیوالے مذاکرات میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی شرکت کی۔پرائیوٹ سکولز مالکان کا کہنا تھا کہ آٹھویں سے دسویں کے طلباء کو سکول بلانے کی اجازت دی جائے ،چھٹیوں میں اضافے سےنصاب پورا کرنے میں مشکلات ہیں۔