ساہیوال میں ڈاکے، نقدی اور سولر پینلز چوری

13

ساہیوال (ایس این این) نقب زن زمینداروں، ٹیوشن سینٹر، بزنس مین، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈیری اور گھروں سے ایک کروڑ 47 لاکھ90 ہزار روپے کے زیورات، نقدی سولر لوٹ کر لے گئے۔ نقب زن تلہ بھلہ میں علی شیر زمیندار کے گھر سے پانچ لاکھ 70ہزار روپے کی نقدی ،زیورات ۔چک 112 نو ایل سے محمد ساجد رمضان زمیندار کے گھر سے 10 لاکھ 25 ہزار روپے کے زیورات، نقدی ، فرید ٹاؤن میں پرائیویٹ ٹیوشن سینٹر محمد آصف سے ایک لاکھ 60 ہزار روپے ۔ چک 118 نو ایل میں فیاض رستم کمپنی ملازم کے گھر سے چار لاکھ روپے کے زیورات ،نقدی۔ چک 111 نو ایل میں محمد فاروق ڈیری فارم مالک کے آ فس سے ایک لاکھ 30 ہزار روپے کی مشینری ۔فرنیچر بازار میں کاشف نیاز بزنس مین کے گھر سے 30 تولے زیورات مالیت ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے ،حیات آباد میں محمد ذیشان وکیل کے گھر سے سات لاکھ 25 ہزار روپے کے زیورات، چک 112 سات آر میں محمد افتخار ا لغنی پٹر ولیم کے ملازم کے گھر سے چار لاکھ 20 ہزار روپے کی نقدی، زیورات۔ چک 168 نو ایل میں ایجوکیشن آفیسر جوا د شریف کے گھر سے آٹھ لاکھ 60 ہزار روپے کی سولر پلیٹیں لوٹ کر لے گئے۔ پولیس ہڑپہ، ڈیرہ رحیم، کمیر،یوسف والا ،فتح شیر، سٹی چیچہ وطنی ،صدر چیچہ وطنی اور غازی آباد نے علی شیر، محمد ساجد رمضان، محمد آصف، فیاض رستم ،محمد فاروق ،کاشف نیاز ، محمد ذیشان، محمد افتخار اور جواد شریف کی مد عیت میں نو مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس ہڑپہ اور غازی آباد می نے چار ملزموں الیاس وٹو، عمران پانڈا،عثمان علی رانا کو گرفتار کر لیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں