کھیلوں کے میدان آباد کرنے والی قومیں کبھی پیچھے نہیں رہتیں: کمشنر ساہیوال

1109

چئیر مین ساہیوال ایجوکیشن ٹرسٹ اور کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے کہا ہے کھیلوں کے میدان آباد کرنے والی قومیں کبھی ترقی کے میدان میں پیچھے نہیں رہتیں ۔ اولڈ ڈپسونین یونین ڈی پی ایس چیچہ وطنی کیمپس  اور قطبیہ ابرار کلب نے آل  پنجاب نیزہ بازی کے مقابلوں کا انعقاد کرکے نوجوانوں میں مثبت مسابقت کی فضا پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ساتھ عوام کو تفریح کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔

ان خیالات  کا اظہار انھوں نے چیچہ وطنی ڈی پی ایس کے نیو کیمپس میں منعقد ہونے والے مقابلہ نیزہ بازی کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ڈی پی ایس اولڈ سٹوڈنٹس یونین کے زیر اہتمام ہونے والے مقابلے میں پنجاب بھر سے  ساٹھ سے سے زائد ٹیموں نے پورے پنجاب  سے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈی پی ایس ساہیوال  اکبر علی نے شہ سواروں کی مہارت کو سراہا اور اولڈ ڈپسونین یونین یونین کے صدر فرحان علی اور ان کی ٹیم کو مقابلے کے انعقاد پر مبارک پیش کی ۔

وائس پرنسپل محمد مدثر رضوان نے مقابلے شرکا اور تماشائیوں کا شکریہ ادا کیا اور اس امر کا اظہار کیا کہ ڈی پی ایس  چیچہ وطنی کیمپس اس  شاندار روایت کو جاری رکھے گا۔اس موقع پر ممبر بورڈ آف گورنرز افتخار حسین شاہ، سید قطب علی العمروف سائیں علی باب ا آف سندھیلے والی ،برسر ڈی پی ایس کاشف ستارچوہدری،کے ساتھ ساتھ مقامی سیاسی و سماجی حلقوں  سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

مقابلے میں  450 سے زائد گھڑسواروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے اور شائقین کی داد وصول کی۔ شہ سواروں کی مہارت اور بہادری دیکھنے کیلئے شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جبکہ نیزہ بازی کیساتھ ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کے ڈانس نے بھی سماں باندھ دیا ۔ گجر سٹار کلب سمندری، اسرار نرگانہ فیصل آباد اور سید اخلاق گیلانی بغداد شریف نے  مقابلے میں اول ، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی ۔ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید، پرنسپل اکبر علی،افتخار حسین شاہ (ممبر بورڈ آف گورنرز)، وائس پرنسپل مدثر رضوان اور بر سر کاشف ستارچوہدری  نے مقابلے کے شرکا میں انعامات تقسیم کیے۔

 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں