چیچہ وطنی(آن لائن) انسداد رشوت ستانی ساہیوال ہیڈ کوارٹر کی ٹیم نے گورنمنٹ ہائی سکول چیچہ وطنی کے سکول ٹیچر صفدر بلال کو لیکچرار بھرتی کرانے کے لیے پانچ لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سکول ٹیچر صفدر اقبال نے الفتح ٹائون کے راشد جاوید تاجر کے بھائی حافظ محمد زاہد نے ایم ایس سی کمیسٹری ڈگری کو لیکچرار بھرتی کرانے کے لیے 22لاکھ رشوت طے کی اور ایڈوانس رشوت اپنے بنک اکائونٹ میں 5لاکھ روپے نقدی ٹرانسفر کروائی ۔ملز م نے لیکچرار کے آرڈرتقرری دیے بغیربقایا17لاکھ روپے کا مزید مطالبہ کیا اور آرڈر دینے کے معاملہ کو ٹال مٹول سے کام لیا ۔جس پر راشد جاوید کی درخواست پر اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر ساہیوال کے انسپکٹر صہیب قیصر نے مقدمہ 161ت پ اور5/2/47پی سی اے درج کر کے چھاپہ مار کر ملزم صفدر بلال کو گرفتار کر لیا ۔