تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ یا قوم ترقی نہیں کر سکتی:ڈپٹی کمشنر ساہیوال

19

ساہیوال(ایس این این) ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرے یا قوم ترقی نہیں کر سکتی، تعلیم وہ زیور ہے جو نہ صرف انسان کا کردار سنوارتی ہے بلکہ اخلاق، تہذیب اور تمیز بھی سیکھاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایم سی جونیئر ماڈل گرلز سکول نمبر1، گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول فار سپیشل ایجوکیشن اور گورنمنٹ ننگل انبیاء ہائی سکول نمبر1کے دورے کے دوران کیا۔




سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اکرام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے لائبریری میں کتابوں اور لیب میں دستیاب سہولیات سمیت صفائی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول فار سپیشل ایجوکیشن کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل بچوں کی صلاحیتں کسی سے کم نہیں اور خصوصی بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن ساہیوال شہباز علی مغل نے بتایا کہ سپیشل ایجوکیشن سکول میں بچوں کو ماہانہ وظیفہ، یونیفارم، کتب، تعلیم اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں