ساہیوال، نامعلوم افراد کی بیوپاری پر فائرنگ

10

ساہیوال (این این آئی) ساہیوال پاک پتن روڈ پر چک 97نو ایل کے قریب موٹر سائیکل سوار بیوپاری محمد رمضان کو چار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق چک110نو ایل کے زمیندار محمد ساجد کا بھائی محمد رمضان شہر سے گھر جا رہا تھا کہ رات ساڑھے دس بجے چار مسلح افراد نے روکا جب محمد رمضان نے موٹر سائیکل نہ روکی تو ملزموں نے سیدھی گولیاں مار فرار ہو گئے۔ ریسکیو1122نے زخمی محمد رمضان کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاںاس کی حالت نازک ہے۔پولیس یوسف والا نے محمدساجد کی مدعیت میں مقدمہ 324اور34ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں