لاہور(ایس این این) پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہم نے آج ماہرین اور حکومتی عہدیداروں کے ساتھ پنجاب میں سموگ سے نمٹنے کے لیے مشاورت کی۔
ہوا کی کوالٹی انڈیکس (AQI) میں بہتری آئی ہے جس بنا پر تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.انھوں نے پنجاب کےتعلیمی اداروں میں 18 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان بھی کیا ہے۔نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں 18 دسمبر سے یکم جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔