بروکلین میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے میلے کا انعقاد

47

بروکلین(ایس این این) پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر امریکہ میں مقیم پاکستان تاجروں کی تنظیم پاکستانی امریکن مرچنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک شاندار میلے کا اہتمام کیا گیا۔ برکلین میں ہونے والے اس میلے میں پاکستانیوں کے علاوہ امریکی شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ہل پارک میں ہونے والی اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعز ازاں نعت رسول مقبول اور دعائیہ کلام پیش کیا گیا۔

نیویارک پولیس کے اہل کاروں نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے شاندار انداز میں پریڈ کی۔ اس موقع پر پاکستان اور امریکہ کے ترانے بجائے گئے۔مختلف فن کاروں نے ڈھول کی تھاپ پر پاکستان کے لیے پر جوش انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

میلے کے آرگنائزر راجہ صادق نے میلے کے کامیاب انعقاد پر اپنے رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کو خراج تحیسن پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سے دور ہونے کے باوجود ہم نے پاکستان کا یوم آزادی پاکستان میں موجود لوگوں کی طرح منانے کی کوشش کی ہے۔

میلے میں اداکارہ ریما نے خصوصی طور پر شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی کو مبارک باد پیش کی۔ کونسل آف پیپلز کے صدر محمد رضوی نے بھی اس تقریب کو پاکستانی تارکین وطن کے لیے خوش آئند اور صحت مند سرگرمی قرار دیا۔میلے میں گلوکارہ سائرہ نسیم، ملائکہ فیصل، صائمہ جہاں اور دیگر گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ میلے کے شرکاء کے لیے پاکستانی کھانوں کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں