ساہیوال(این این آئی) گورنمنٹ کالج ساہیوال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد ارشد کوفراڈیوں نے 13 لاکھ روپے کی نقدی سے محروم کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج کے پروفیسر محمد ارشد کے بیٹے ڈاکٹر محمد وقاص ارشد نیورو فزیشن رجسٹرار میو ہسپتال لاہور میں ملازمت کرتے ہیں ۔ پروفیسر محمد ارشد کو 2اگست کو موبائل فون پر نامعلوم پولیس کے اے ایس آئی کی اطلاع آئی کہ ان کا بیٹا پولیس کی تحویل میں ہے ۔
دنیا بھر کے حالات حاضرہ پر تجزیے اور خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
اس پر جنسی ہراسمنٹ کیس ہے بعد میں ان کے بیٹے کی آواز میں مبینہ تشدد کی کال آئی اور پولیس سے جان چھڑانے کے نام پر آصف حسین اور شہزاد کے اکاؤنٹس میں 13 لاکھ روپے کی نقدی ٹرانسفر کرواکے فراڈ یے لے اڑے۔شام کو بیٹے ڈاکٹر محمد وقاص ارشد کافون آیا کہ وہ کبھی بھی کسی کی حراست میں نہ تھا ۔ جس پر پولیس فرید ٹاؤن نے پروفیسر محمد ارشد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے۔