Home / تعلیم / یونیورسٹی آف ساہیوال کی طالبہ فریال گوہر کا اعزاز
Faryal Gohar

یونیورسٹی آف ساہیوال کی طالبہ فریال گوہر کا اعزاز

یونیورسٹی آف ساہیوال میں زیر تعلیم بی ایس انگلش کی طالبہ فریال گوہر نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے. طالبہ فریال گوہر نے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے زیر اہتمام "پروفیشنل ڈویلپمنٹ آف نوائس انگلش ٹیچرز 2022 کے لیے ایک ہفتہ طویل تربیت میں حصہ لیا اور کامیابی سے مکمل کیا۔

یہ انگریزی زبان کے 60 نوجوان اساتذہ کے لیے مکمل طور پر فنڈڈ 5 روزہ تربیتی پروگرام تھا. ان طلبہ و طالبات کو پنجاب بھر سے مسابقتی طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ ٹرینی طالبات نے اسے انتہائی فائدہ مند پایا، اور اس اقدام کے لیے امریکی سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور رمدہ میں منعقد ہونے والی تربیت، تقریبات اور اختتامی تقریب کی کچھ جھلکیاں دیگر طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے شیئر کی جا رہی ہیں۔

یونیورسٹی آف ساہیوال شعبہ انگریزی کے سربراہ ڈاکٹر شبیر جان نے فریال گوہر کی کامیابی کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی ہے اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔