Home / تعلیم / یونیورسٹی آف ساہیوال میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریب
uosahiwal

یونیورسٹی آف ساہیوال میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریب

پاکستان کی 75 ویں ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر یونیورسٹی آف ساہیوال میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں شعبہ کیمسٹری کے چیئرپرسن ڈاکٹر محمد امین عابد، پروجیکٹ ڈائریکٹر اینڈ شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے چیئرپرسن ڈاکٹر شفیق حسین، شعبہ فزکس کے چئیر پرسن ڈاکٹر حافظ طارق مسعود، ڈائیریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر اکرام احمد اور ریزیڈنٹ آفیسر ڈاکٹر محمد احمد نے شرکت کی۔

تقریب میں 75 ویں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر خطاب میں تقریب کے شرکاء نے کہا کہ یوم آزادی وطن کیلئے قربانی دینے کا درس دیتا ہے، ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر پاکستان کی بہتری کیلئے کاوشیں کرنا چاہیں۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔