Home / خبریں / ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال جشن آزادی کے پرامن انعقاد کیلئے سرگرم عمل
14 august walk

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال جشن آزادی کے پرامن انعقاد کیلئے سرگرم عمل

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال آصف علی وٹوجشن آزادی کے پرامن انعقاد کیلئے سرگرم عمل ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر ون ویلنگ، ہلڑبازی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس گھناؤنے فعل میں ملوث مکینکس اور والدین کیخلاف بھی مقدمات درج کئے جائیں گے۔ سائلینسر نکال کر موٹر سائیکلز کی بے جا دوڑیں لگانے والوں، کسی بھی صورت روڈ بلاک کرنے والوں اور خواتین سے بدتمیزی کرنیوالوں کے خلاف بھرپورکاروائی کی جائے گی۔

والدین اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے خونی کھیل کا حصہ بننے سے روکیں۔ انہوں نے بتایاکہ افسران بالا کی سخت ہدایات ہیں اوراس ضمن میں ڈی پی اوصاحب بھی عوام کے نام پیغام میں تمام شہریوں کو ون ویلنگ جیسے خونی کھیل سے اجتناب برتنے کی ہدایت کرچکے ہیں۔

لہٰذاٹریفک پولیس زیروٹالرنس کی پالیسی اپناتے ہوئے ایسے تمام عناصرکیخلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ٹریفک ایجوکیشن و روڈ سیفٹی ونگ کی طرف سے ون ویلنگ کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز بھی کیاگیا۔

جس کے تحت موٹرسائیکل سواروں خصوصاً نوجوانوں کو ون ویلنگ کے نقصانات سے آگاہی دی گئی۔ اس سے قبل گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ احمد مرادکے طلبا کے ساتھ ایک آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا۔

جس میں پرنسپل محمدنویداظہر، وائس پرنسپل محمد طارق چوہدری، سینئرانسٹرکٹرز پرویز اخترتبسم، رانامحمدآصف، عبدالرزاق ودیگر شریک ہوئے۔ پرنسپل ودیگر نے پیشگی اقدامات کرنے پر ساہیوال پولیس کاشکریہ ادا کیا۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔