Home / صحت / سوسائٹی آف آپس اینڈ گائنی پاکستان کی تقریب حلف برداری
sahiwal medical college

سوسائٹی آف آپس اینڈ گائنی پاکستان کی تقریب حلف برداری

سوسائٹی آف آپس اینڈ گائنی پاکستان کی صدر پروفیسر ڈاکٹر عزیز النساء عباسی نے کہا ہے کہ زچگی کے دوران خواتین کو مناسب خوراک کے ساتھ اضافی وٹامنز کی فراہمی انتہائی ضروری ہے تاکہ زچہ و بچہ کی جان کا تحفظ کیا جا سکے۔

صحت مند ماں کے بغیر صحتمند بچے کی پیدائش ناممکن ہے اس لئے خواتین کی صحت پر سب سے زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے یہ بات سوسائٹی آف آپس اینڈ گائنی پاکستان کے ساہیوال چیپٹر کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ضلع ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی اور خانیوال سے تعلق رکھنے والی گائناکالوجیٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پروفیسر ڈاکٹرعزیز النساء عباسی نے سوسائٹی کے ساہیوال چیٹر کی نومنتخب چیئرمین اور ساہیوال میڈیکل کالج کے شعبہ گائنی کی سربراہ ڈاکٹر صفیہ اظہار، وائس چیئرمین ڈاکٹر زریں امجد، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حنا الیاس اور انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر سعیدہ بانو سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صفیہ اظہار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سوسائٹی خواتین کی عمومی صحت کے ساتھ ساتھ انہیں گائنی کی پچیدگیوں سے بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی اور اس سلسلے میں ممبران لیڈی ڈاکٹرز کی تربیتی ورکشاپس بھی منعقد کرائی جائیں گی تاکہ انہیں اس شعبے میں ہونے والی جدید ریسرچ سے آگاہ رکھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ دوران زچگی حاملہ خواتین کی صحت کا تحفظ نہ صرف خواتین کی شرع اموات کم کرنے میں مدد دے گا بلکہ اس سے نوزائیدہ بچوں کو بہت سی بیماریوں سے بھی بچایا جا سکے گا۔

تقریب میں ڈاکٹر صائمہ عزیز، ڈاکٹر حافظ محمد امجد، ڈاکٹراحمد ذیشان جمیل، ڈاکٹررئیس عباس لیل، ڈاکٹر اختر محبوب، ڈاکٹر محمد وسیم، ڈاکٹررفیع عباس، ڈاکٹرمحمد سلیم، ڈاکٹرعامر دیوان اور ڈاکٹرعبدالغفار نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر صفیہ اظہار نے ڈاکٹرعزیز النساء عباسی اور ڈاکٹر صائمہ عزیز کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔