Home / خبریں / سماجی بہبود اور بیت المال ساہیوال نے آن لائن خدمات شروع کر دیں
Social Welfare Sahiwal

سماجی بہبود اور بیت المال ساہیوال نے آن لائن خدمات شروع کر دیں

محکمہ سماجی بہبود و بیت المال ساہیوال نے معذوری سرٹیفکیٹ کا آن لائن اجراء شروع کر دیا ہے۔ اب معذور افراد کو معذوری کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے دفتر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

خصوصی افراد معذوری کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ آپ ڈس ایبلٹی بورڈ کی تاریخ منتخب کر سکتے ہیں اور گھر بیٹھے اپنا معذوری سرٹیفکیٹ آن لائن حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال عکاشہ رسول نے اپنے دفتر میں معذور افراد کی آن لائن رجسٹریشن کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود ساہیوال کے زیر نگرانی معذور افراد کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے ڈس ایبلڈ پرسن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے معذور افراد گھر بیٹھے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس مقصد کے لیے سوشل ویلفیئر اور بیت المال ساہیوال میں ایک خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے جو دفتری اوقات میں بھی جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے مزید آگاہی کے لیے عوامی سطح پر پبلسٹی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔