Home / خبریں / ڈی ایس پی لیگل ساہیوال اسلم حیات جوتہ کی فائرنگ کےمقابلہ جات میں پنجاب بھر میں اول پوزیشن
sahiwal police dsp

ڈی ایس پی لیگل ساہیوال اسلم حیات جوتہ کی فائرنگ کےمقابلہ جات میں پنجاب بھر میں اول پوزیشن

ساہیوال پولیس کے لیے اعزاز ، ڈی ایس پی لیگل اسلم حیات جوتہ نے فائرنگ کےمقابلہ جات میں پنجاب بھر میں فرسٹ پوزیشن حاصل کر لی ہے.

تفصیلات کے مطابق ایڈوانس کلاس کورس چوہنگ لاہور میں منعقد ہونے والے کورس میں ساہیوال پولیس کے ڈی ایس پی لیگل اسلم حیات جوتہ نے فائرنگ کے مقابلہ میں پنجاب بھر میں آل راؤنڈ فرسٹ پویشن حاصل کر لی ہے۔

ایڈوانس کلاس کورس 138 پولیس افسران پر مشتمل تھا جس میں ایگزیکٹو، لیگل ریلوے اور موٹر وے پولیس کے افسران شامل تھے۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی جانب سے اسلم حیات جوتہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعام سے نوازا گیا ہے۔

ساہیوال آرٹس کونسل میں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں تصویری نمائش

کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی اس عزم کی تجدید کے ساتھ مناتی ہیں کہ وہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔

آرٹ اور کلچر کسی بھی معاشرے کی پہچان ہے اور ہمیں بھی اظہار کے ان ذریعوں سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بات ساہیوال آرٹس کونسل میں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں تصویری نمائش “پاکستان کے رنگ” کا افتتاح کرتے ہوئے کہی جس میں ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز الیاس اکبر سگھلہ، محمد اکرم جوئیہ کے علاوہ میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نمائش میں اصغر مغل، عبدالمتین، غلام مصطفی، فاطمہ حسین اور صدف طارق کے فن پارے رکھے گئے تھے جن میں کمشنر سلوت سعید نے گہری دلچسپی لی اور پاکستان کے مختلف خطوں کی عکاسی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کا ایک دن غلامی کے سو سال سے بہترہے اس لئے ہم سب کو اپنی آزادی کے تحفظ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کی ان تقریبات میں نوجوان نسل کو بھی شریک کیا جارہا ہے اور سکولوں اور کالجوں میں مختلف تقریبات کے ذریعے انہیں پاکستان کے حصول کیلئے دی گئی قربانیوں کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی کیلئے انہیں ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔