Home / صحت / ساہیوال میڈیکل کالج کے شعبہ یورالوجی کے سربراہ ڈاکٹر نثار احمد سعیدی کی ترقی
Sahiwal Medical College Main Gate

ساہیوال میڈیکل کالج کے شعبہ یورالوجی کے سربراہ ڈاکٹر نثار احمد سعیدی کی ترقی

ساہیوال میڈیکل کالج کے شعبہ یورالوجی کے سربراہ ڈاکٹر نثار احمد سعیدی کو گریڈ 19 میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

محکمانہ ترقی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے جاری کر دیا ہے۔ پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان اور دیگر فیکلٹی ممبران نے ڈاکٹر نثار احمد سعیدی کو اس ترقی پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ڈاکٹر نثار احمد سعیدی کو ساہیوال میڈیکل کالج کا قیمتی اثاثہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی لگن اور مشنری جذبے سے انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور میڈیکل فکیلٹی ایسوسی ایشن نے بھی ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پر ڈاکٹر نثار احمد سعیدی کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ ساہیوال ٹائمز پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔