ساہیوال: واردات کے دوران مارے جانے والے ڈاکو کے ورثا کا احتجاج

29

ساہیوال (این این آئی) فرید ٹاؤن اے بلاک میں عید کی رات کو چوری کی واردات کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہونے والے 19سالہ نوجوان اذان کی لاش کو جی ٹی روڈ بائی پاس پر رکھ کر ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کر کے ورثاء نے سینکڑوں مظاہرین کے ہمراہ احتجاج کیا اور نوجوان کی ہلاکت کے ذمہ داروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اے بلاک فرید ٹاؤن میں 17جون عید کی رات کو پولٹری کا کاروبار کرنے والے فرحان بشیر کے گھر ایک نا معلوم چور گھس آیا اور کینڈا پلٹ اس کی بہن کے کمرہ سے 17ہزار540روپے نقدی، 4لاکھ 20ہزار روپے کے زیورات اور280ڈالر چوری کر کے فرار ہو رہا تھاکہ فرحان بشیر کے بھائی عثمان بشیر نے روکا اور اپنی لائسنسی رائفل 7ایم ایم سے دو فائر کر کے نامعلوم چور کو نشانہ بنا کر مار ڈالا۔

پولیس فرید ٹاؤن نے فرحان بشیر کی مدعیت میں مقدمہ 411, 380, 458اور103ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کی شناخت پر نوجوان اذان ولد امتیاز کی لاش اس کے ورثا ئکے سپرد کر دی۔ ورثاء نے بعد ازاں بائی پاس عارف والا موڑ90نو ایل کے قریب لاش سڑک پر رکھ کر ٹریفک جام کر دی اور ٹائروں کو آگ لگا کر چارگھنٹے تک ٹریفک جام رکھی۔ پولیس نے مذاکرات کے بعد ٹریفک بحال کرائی اورمتوفی اذان کے بھائی شان سے ذمے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کے بعد درخواست وصول کی تو مظاہرین نے ٹریفک بحال کردی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں