ساہیوال(ایس این این)ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام بچوں کو صحت مند تفریح مہیا کرنے اور انہیں مختلف فنون کی تربیت فراہم کرنے کے لیے سالانہ سمر کیمپ کا رنگا رنگ آغاز 29 جولائی کو ہو گا۔ سمر کیمپ دو مرحلوں میں منعقد کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 6 سے 16 سال تک کی بچیوں کے لیے 29 جولائی تا 2 اگست تک مختلف تخلیقی و تفریحی سرگرمیوں پر مشتمل کلاسز منعقد ہوں گی۔ دوسرے مرحلے میں 5 اگست سے 9 اگست تک بچوں کے لیے سمر کیمپ منعقد ہو گا۔ سمر کیمپ کے اوقات کار صبح 8 بجے سے 11 بجے تک ہوں گے۔اس سمر کیمپ کی کوئی فیس نہیں ہو گی۔ تمام اخراجات آرٹس کونسل برداشت کرے گی۔ مزید معلومات کے لیے 033363699000 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ سمر کیمپ میں شرکت کے لیے اس لنک پر کلک کر کے رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔