ساہیوال، جعلی پیرنی نے ٹھیکیدار کی بیوی کو کروڑوں کے زیورات سے محروم کر دیا

104

ساہیوال(این این آئی) آفیسر ز کالونی میں گورنمنٹ بلڈنگ ٹھیکیدار عرفان حمید کی سادہ لوح بیوی کے گھر سے جادونکالنے کے بہانے جعلی پیرنی کا گروہ دو کروڑ 30لاکھ روپے کے زیورات اور 50لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ آفیسرز کالونی میں گورنمنٹ بلڈنگ کے ٹھیکیدار عرفان حمیدکے گھرایک پیرنی عائشہ اس کے خاوند محمد حسن ، ساتھی خاتون بختیار بی بی اوراس کی بیٹی فہمیدہ ، خاوند ذوالفقار آئے اور عرفان حمید کی بیوی کو اس کے گھر سے جادو کا اثر ختم کرنے کے بہانے تعویذ وغیرہ دینے کے لیے15جولائی سے آمدورفت شروع کی ۔جب عرفا ن حمید کی بچیاں سکول چلے جاتی تھیں تو بیگم عرفان حمید کو تعویذ وغیرہ دے کر دیگر خواتین باتوں میں لگالیتی اس دوران ایک سو تولہ سونا مالیت دو کروڑ تیس لاکھ روپے اور پچاس لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس فرید ٹاؤن نے جعلی پیرنی سمیت پانچ ملزموں کے خلاف عرفان حمید کی مدعیت میں مقدمہ 382ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں